تعلیمی بلاک
معیاری دینی و عصری تعلیم کے لیے جدید تعلیمی بلاک
الحمد للہ! جامعۃ الحرمین میں طلبہ و طالبات کی بہترین دینی و عصری تعلیم کے لیے تعلیمی بلاک (نعمت اللہ خان) کی تعمیر جاری ہے۔ یہ بلاک جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوگا تاکہ بچوں کو ایک آرام دہ اور تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
موجودہ تعلیمی سہولتیں اور مزید توسیع کا منصوبہ
جامعۃ الحرمین میں 8 کلاس رومز پہلے ہی تیار ہوچکے ہیں۔📌
مزید کلاس رومز، جدید فرنیچر اور سہولیات کے اضافے کا منصوبہ زیر غور ہے۔📌
تعلیمی بلاک میں استر پلستر، رنگ و روغن، فرنیچر اور بجلی کا نظام شامل ہوگا۔📌
اس منصوبے کے لیے 5,230,000 روپے درکار ہیں۔📌
تعلیمی بلاک (نعمت اللہ خان) کے اہم اجزاء
جدید اور کشادہ کلاس رومز – بچوں اور بچیوں کے لیے آرام دہ تعلیمی ماحول✅
معیاری فرنیچر – مضبوط اور آرام دہ بینچز، ٹیچرز ڈیسک، وائٹ بورڈ وغیرہ✅
بجلی و روشنی کا مکمل نظام – تسلسل سے تعلیم جاری رکھنے کے لیے✅
استر پلستر اور کلر – بہترین تعمیری معیار اور خوبصورت تعلیمی ماحول✅
مستقبل کی توسیع – مزید کلاس رومز اور سہولیات کا اضافہ✅


