شعبہ افتاء – جامعۃ الحرمین

الحمد للہ، جامعۃ الحرمین نے امتِ مسلمہ کی شرعی رہنمائی کے لیے شعبہ افتاء کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد قرب و جوار اور عامۃ المسلمین کو دین کے ضروری مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے شرعی سوالات کا مستند اور مدلل جواب فراہم کرنا ہے۔

مجلسِ افتاء

دارالافتاء میں جید مفتیانِ کرام پر مشتمل مجلسِ افتاء تشکیل دی گئی ہے، جو فتویٰ نویسی کے اصولوں کی روشنی میں شرعی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ تمام فتاویٰ قرآن و سنت، اجماعِ امت اور مستند فقہی کتب کی روشنی میں دیے جاتے ہیں تاکہ عوام کو صحیح اور قابلِ اعتماد دینی رہنمائی حاصل ہو سکے۔

شعبہ افتاء جامعۃ الحرمین

خدمات

دارالافتاء درج ذیل موضوعات پر رہنمائی فراہم کرتا ہے
 عقائد و عبادات (نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ)
معاملات (تجارت، لین دین، خرید و فروخت)
 نکاح، طلاق، وراثت و خاندانی مسائل
جدید فقہی مسائل اور ان کے اسلامی احکام
 اصلاحِ معاشرہ اور اخلاقی رہنمائی

فتویٰ حاصل کرنے کا طریقہ

عوام الناس درج ذیل ذرائع سے اپنے شرعی سوالات دارالافتاء تک پہنچا سکتے ہیں:
فون کے ذریعے📞
تحریری سوالات کے ذریعے✉️
جامعۃ الحرمین کے دارالافتاء میں بالمشافہ ملاقات کے ذریعے📍

ہمارا عزم

جامعۃ الحرمین کا شعبہ افتاے عامۃ المسلمین کی شرعی رہنمائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا، تاکہ امتِ مسلمہ دینی مسائل میں کسی قسم کی الجھن یا بے راہ روی کا شکار نہ ہو۔