تعلیمی و تربیتی نظدینی و دنیاوی تعلیم کی فراہمی: طلبہ و طالبات کو قرآن و حدیث، فقہ، اسلامی عقائد اور جدید علوم سے روشناس کرانا تاکہ وہ اسلامی اور عصری تقاضوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔
تحفیظ و تجوید قرآن: قرآن کریم کی تعلیم کو فروغ دینا اور بچوں میں تجوید و حفظ کا شوق پیدا کرنا۔
تعلیم بالغان: معاشرے کے ان افراد کو دینی تعلیم دینا جو روزمرہ کی مصروفیات کی وجہ سے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔
دعوت و ارشاد: مساجد اور دیگر ذرائع سے اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کرنا۔
اسلامی ثقافت و اقدار کا فروغ: طلبہ میں دینی و اخلاقی تربیت کے ذریعے اسلامی اقدار کو مضبوط کرنا۔
تحریری و تقریری صلاحیتوں کا فروغ: طلبہ کی فکری صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مختلف علمی و فکری پروگرامز کا انعقاد۔
جسمانی نشوونما: غیر نصابی سرگرمیوں اور تفریحی دوروں کے ذریعے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانا۔
دارالافتاء کا قیام: عوام الناس کی شرعی رہنمائی کے لیے مفتیان کرام کی مجلسِ افتاء کے ذریعے دینی مسائل کا حل فراہم کرنا۔
لائبریری کا قیام: علمی و تحقیقی مواد کی فراہمی کے لیے کتب خانہ کی سہولت فراہم کرنا تاکہ طلبہ کے علمی شوق کو فروغ ملے۔
مساجد و مکاتب کا قیام: قرب و جوار میں قرآن و سنت کی روشنی عام کرنے کے لیے مکاتب القرآن کا قیام۔